چھوٹی بہو کی آمد، برطانوی شاہی خاندان میں جھگڑے شروع

Last Updated On 02 December,2018 08:42 pm

لندن:(دنیا نیوز) میگھن مرکل پر الزام ہے انہوں نے شادی پر شہزادی کیٹ کو رلایا، چھوٹے شہزادے نے اپنے بڑے بھائی ولیم پر شادی کے روز ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا الزام عائد کیا تھا۔

برطانوی شاہی خاندان میں چھوٹی بہو کی آمدکے بعد جھگڑے شروع ہوگئے، پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل پر الزام ہے کہ انہوں نے شادی پر شہزادی کیٹ کو رلایا جبکہ چھوٹے شہزادے نے اپنے بڑے بھائی ولیم پر شادی کے روز ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا الزام عائد کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں میں پیدا ہونے والی خلش کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پرنس ہیری نے محل میں قیام کے بجائے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپارٹمنٹ میں قیام کا فیصلہ کیا۔شاہی خاندان میں تنازعات کی خبریں برطانیہ میڈیا میں زیر گردش ہیں جبکہ رائل فیملی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ شاہی خاندان کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’اس طرح کی باتیں پہلے کبھی باہر نہیں آئیں اور اگر کبھی کوئی غلط خبر آئی بھی تو اْس کی فوری تردید کی گئی‘۔دوسری جانب صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر پرنس ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سب کچھ ٹھیک اور درست سمت میں جارہا ہے‘۔یاد رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کو جدید و قدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا گیا تھا، ان کی شادی کی تقریب دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جبکہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا تھا
 

Advertisement