میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر گیا، 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

Last Updated On 04 December,2018 07:15 pm

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں سیسنا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے طیارہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ طیارہ گرنے سے اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 حادثے میں گھر میں موجود 3 افراد بھی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement