ایرانی صدر حسن روحانی کا تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان

Last Updated On 04 December,2018 07:25 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر نے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایرانی تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حسن روحانی نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایران کو تیل برآمد کرنے سے نہیں روک سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اگرامریکا نے ایرانی تیل کی ترسیل میں رکاوٹ حائل کرنے کا سوچاتو خلیج فارس میں کوئی تیل سپلائی نہیں کرسکے گا۔امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی فروخت میں رکاوٹ ڈالنے پر آبنائے ہرمز کو بند کردیں گے۔

 

Advertisement