بنگلا دیش کے الیکشن میں شیخ حسینہ واجد کے اتحاد کا کلین سویپ

Last Updated On 31 December,2018 06:20 pm

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کے الیکشن میں شیخ حسینہ واجد کے اتحاد نے 350 میں سے 288 نشستیں جیت کر کلین سویپ کر لیا، صرف سات نشستیں جیتنے والی اپوزیشن نے نتائج کو مضحکہ خیز قرار دے کر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا، پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

بنگلا دیش کے الیکشن میں شیخ حسینہ واجد کے اتحاد کا کلین سویپ، عوامی لیگ نے 350 نشستوں کے ایوان میں سے 288 نشستیں جیت لیں، حزبِ اختلاف کے حصے میں صرف سات نشستیں آئیں۔

حزبِ اختلاف کے رہنما کمال حسین نے الیکشن کمیشن سے ان مضحکہ خیز نتائج کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے غیر جانبدار حکومت کے زیر اہتمام نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ ملک بھر سے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔ ادھر پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

 

Advertisement