نریندر مودی کی موجودگی میں ریاستی وزیر خاتون کو ہراساں کرتا رہا

Last Updated On 13 February,2019 01:03 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست تری پورہ میں مودی کی موجودگی میں ریاستی وزیر نے خاتون وزیر کو ہراساں کیا، بی جے پی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملوث وزیر کو ہٹانے سے انکار کر دیا۔

شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک منصوبے کا افتتاح کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک ریاستی وزیر نے خاتون وزیر کو ہراساں کیا۔

ریاست کی اپوزیشن جماعت نے متعلقہ وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جسے بی جے پی نے مسترد کر دیا۔

Advertisement