بھارتی بیڑے میں آگ لگ گئی، نیوی اہلکار اور ایک شہری ہلاک

Last Updated On 26 April,2019 07:43 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی بیڑے میں آگ لگنے سے نیوی کا ایک اہلکار اور شہری ہلاک ہو گیا۔ ریاست کرناٹکا میں بھارتی بیڑے وکراما دیتیا میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی بیڑے میں آگ لگنے کے واقعے میں مالی کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ آگ کی زد میں آ کر ایک بھارتی نیوی کا آفیسر مارا گیا ہے۔ ایک عام شہری بھی مارا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد دو دیگر افراد کی بھی زہریلی گیس کے باعث حالت خراب ہو گئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری طرف بھارتی بحریہ نے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ تفتیش کے بعد تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ مذکورہ بیڑے کو 2014ء میں بھارت نے روس سے 2.3 ارب امریکی ڈالر سے خریدا تھا۔
 

Advertisement