یوکرائن: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 4افراد جاں بحق

Last Updated On 26 April,2019 11:41 pm

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرائن میں کوئلے کی کان میں دھماکہ کے نتیجے میں 4 کان کن چل بسے اور 13 لاپتہ ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لوہانسک کے مغربی علاقے میں واقع کان میں زور دار دھماکے کے بعد دب گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ملبے سے 4 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاسکی ہیں جبکہ 13 کان کن لاپتہ ہیں، سکیورٹی فورسز نے دھماکوں میں باغیوں کے ملوث ہونے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

امدادی ٹیموں میں حصہ لینے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاپتا افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ پولیس نے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کان باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں واقع ہے۔ 2014ء میں مسلح جھڑپوں کے دوران بند کردی گئی تھی اور حال ہی میں اس کان کو حکومت کے زیر انتظام کھولا گیا تھا۔
 

Advertisement