سلامتی کونسل دو ایٹمی قوتوں کے مابین قیام امن کیلئے کردار ادا کرے: شیلا جیکسن

Last Updated On 16 August,2019 02:25 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستان کاکس کی چیئر پرسن کانگریس وومن شیلا جیکسن نے امید ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل دو ایٹمی قوتوں کےدرمیان امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُ ن کا حق ہے کے یہ معاملہ جمہوری طریقے سے حل کیا جائے۔

امریکی خاتون رکن کانگریس شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ یہی وہ وقت ہے جب بھارت کے زیرتسلط رہنے والے کشمیریوں کے استصواب رائے اور حقیقی ووٹ سے یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

شیلا جیکسن کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنا اس لئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام ایسا چاہتے ہیں، اور اب وہ وقت آ گیا ہے جب سلامتی کونسل 2 ایٹمی قوتوں کے مابین تنازع کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
 

Advertisement