کورونا کا دنیا بھر میں پھیلاو جاری، ہلاکتیں 4 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئیں

Last Updated On 16 June,2020 09:40 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئی۔ چین میں گذشہ 5 روز میں 106 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

 

مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 729، امریکا 425، میکسیکو 269، روس میں 143، بھارت میں 395 اور ایران میں 113 اموات ہوئیں۔ سویڈن میں 17، قطر میں 3، سعودی عرب 39، مصر 97، عرب امارات 2، انڈونیشیا 64 اور کویت میں 2 ہلاکتیں ہوئیں۔

بیجنگ انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ چین میں اب تک ہزاروں لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں شہر کے 20 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ 5 روز میں 106 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

Advertisement