آزاد کروائے گئے علاقے بھول جاؤ:صدر آذربائیجان کا آرمینیا کو پیغام

Published On 15 October,2020 06:30 pm

باکو: (ویب ڈیسک) آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے آرمینیا کی حکومت اور عوام کو متنبہ کیا کہ آذر بائیجان کی طرف سے آزاد کروائے گئے علاقے بھول جاؤ جبکہ ہماری عظیم فوج نے مزید 6 دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ میں نے واضح پیغام آرمینیا کی حکومت اور عوام کو بھیجا ہے ہے جس میں کہا ہے کہ آزاد شدہ علاقوں کی واپسی کے لیے کوششیں چھوڑ دیں، اس سے متاثرین اور خونریزی بڑھے گی۔

ٹویٹر پر ایک اور پیغام میں آذری صدر کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان کی عظیم فوج نے مزید چھ دیہات آرمینیا سے آزاد کروا لیے ہیں۔ آزاد کروائے جانے والے دیہات میں فضلی، دوشولو، جبرائیل، اڈیشی سمیت دیگر دیہات شامل ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آذر بائیجان آرمی زندہ باد، کاراباخ آذر بائیجان کی زمین ہے۔
 

دوسری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شہری کی طرف سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آذری شہریوں کا پاکستان، ترکی سے محبت کا اظہار، بلڈنگ جھنڈوں سے سجادیں

ٹویٹر پر تصویر شیئر کرنے والے شہری نے لکھا کہ یہ اٰذربائیجان کی رہائشی عمارتیں ہیں جہاں پر لوگ آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کر رہے ہیں، پاکستان اور ترکی کا بھی جھنڈا نظر آ رہا ہے، تینوں برادرانہ ممالک کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔ 

دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری لڑائی میں آذربائیجان نے واضح طور ناگورنو کاراباخ کی افواج پر برتری حاصل کر لی ہے اور انہیں دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ آذربائیجان کی افواج نے ناگورنو کاراباخ کے ارد گرد کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کے قصبوں پر راکٹ برسائے اور گولہ باری کی ہے۔

 

Advertisement