حکومت نے قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر ڈکلیئر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ صرف غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں کو الگ سے این ٹی این جاری کیا جائے گا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ملک میں این ٹی این ہولڈرز کی موجودہ تعداد 35 لاکھ ہے جبکہ قومی شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر ڈکلیئر کرنے کی صورت میں یہ تعداد 8 سے 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ قومی شناختی کارڈ کو این ٹی این ڈکلیر کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس کلچر پیدا کرنے کیلئے قانون سازی اور وسائل کا درست استعمال ضروری ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے ایف بی آر میں جامع اصلاحات بھی متعارف کرانا ہونگی۔