ترکیہ نے پاکستان کیلئے اسلحہ سے بھرے طیارے بھیجنے کی تردید کردی

Published On 30 April,2025 09:37 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ اس نے ہتھیاروں سے لدے 6لڑاکا طیارے پاکستان بھیجے ہیں۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ پاکستان میں صرف ایندھن بھرنے کے لیے اترا تھا اور پھر اپنے طے شدہ راستے پر روانہ ہو گیا۔

وزارت نے کہا، "یہ دعویٰ کہ ʼترکیہ نے چھ ہتھیاروں سے لدے طیارے پاکستان بھیجے،ʼ جو بعض ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہوا۔