عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے سے مقامی سطح پر فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو گیا۔
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے سے مقامی سطح پر فی تولہ سونا 400 روپے کمی سے 53 ہزار 400 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے کمی سے 45 ہزار 771 روپے ہو چکا ہے جس سے صارفین کے لئے شادی بیاہ کے سونے کی خریداری آسان ہو سکے گی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کمی سے 12 سو 56 ڈالر فی اونس ہو چکا ہے۔