پاکستان میں 7 لاکھ سے کم قیمت پر ملنے والی 5 گاڑیاں

پاکستان میں 7 لاکھ سے کم قیمت پر ملنے والی 5 گاڑیاں

لیکن یہاں ہم آپ کو ایسی استعمال شدہ گاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی قیمتیں صرف 7 لاکھ یا اس سے بھی کم ہیں۔ ان گاڑیوں کو خرید کر اب آپ اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کر سکتے ہیں۔

سوزوکی مہران/ سوزوکی آلٹو

سوزوکی مہران کا شمار پاکستان کی سب سے مقبول گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ اس گاڑی کے پارٹس باآسانی دستیاب ہیں جس کی وجہ سے ان کی خرید وفروخت میں بھی صارفین کو زیادہ مشکلات پیش نہیں آتیں۔ سوزوکی کی ویسے تو پاکستان میں پروڈکشن روک دی گئی ہے لیکن بہترین حالت میں استعمال شدہ سوزوکی مہران گاڑی ساتھ لاکھ سے کم قیمت میں مل جائے گی۔

سوزوکی کلٹس

سوزوکی نے اپنی مشہور گاڑی کلٹس کے پرانے ماڈلز کو ختم کرکے رواں سال ہی نیا ماڈل متعارف کروایا ہے جسے صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔ اس ماڈل کو مینول اور آٹومیٹک دونوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔ لیکن کلٹس کا پرانا ماڈل ابھی بھی پاکستانی سڑکوں پر رواں دواں ہے اور اسے پسند کرنے والے افراد کی تعداد کم نہیں ہوئی۔ اس پرانے ماڈل کے دلداہ افراد اپنے پسند کی سوزوکی کلٹس 7 لاکھ یا اس سے کم دام میں خرید سکتے ہیں۔

ہنڈا سوک

جب بھی کم قیمت کی فیملی کار ذہن میں آئے تو ایک ہی نام سب سے پہلے ذہن میں دوڑتا ہے وہ ہنڈا سوک سکس جنریشن ہے جسے بہترین ماڈل قرار دیا جاتا ہے۔ اس گاڑی کو خرید کر آپ اپنی پسند سے موڈیفائڈ کروا سکتے ہیں۔

نسان کلپر

نسان کلپر ایک منی ایم پی وی گاڑی ہے جسے جاپان سے امپورٹ کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی دیکھنے میں جتنی شاندار نظر آتی ہے، اتنی ہی چلانے میں بھی ہے۔ پٹرول کی کم کھپت کی وجہ سے صارفین اس گاڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اس گاڑی کو فیملی کار بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں مسافروں کی حفاظت کیلئے ایئر بیگز بھی رکھے گئے ہیں کیونکہ نئے جاپانی قوانین کے مطابق ایئر بیگز کی موجودگی بہت ضروری ہے۔ ان تمام خصوصیات کے باوجود یہ گاڑی صرف ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

ہنڈائی سینٹرو

اگرچہ ہنڈائی سینٹرو کا شمار بھی پاکستانی صارفین میں مشہور گاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود 2009ء سے اس کا کوئی نیا ماڈل مارکیٹ میں نہیں آیا۔ لیکن اس کے باوجود اس گاڑی کے چاہنے والے پاکستان میں کم نہیں ہوئے۔ اس گاڑی کی خرید وفروخت بہت آسانی سے ہوتی ہے کیونکہ اس کا انجن ناصرف طاقتور ہے بلکہ اس میں سفر کرنے والوں کو بھی آرام دہ احساس ہوتا ہے۔ ہنڈائی سینٹرو کو عام صرف 7 لاکھ سے کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔