کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے کے لئے پر تولنے لگا۔ قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ جانے سے اس کی قیمت 10 پیسے کے اضافے سے 111 روپے 10 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب بینکوں کے درمیان لین دین یا انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 110 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق سٹیٹ بینک نے ڈالر پر کڑی نظری رکھی ہوئی ہے۔ اس لئے تاحال ڈالر کی قدر میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔