ریاض: (ویب ڈیسک) ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب سب سے پہلے نمبر پر ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا کے 98 ملکوں میں سونے کے محفوظ اثاثوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سعودی عرب سونے کے 322.9 ٹن ذخائر کے ساتھ عرب ملکوں میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آغاز میں دنیا بھر میں سونے کے محفوظ ذخائر بڑھ کر 33 ہزار 790.8 ٹن ہوچکے ہیں جبکہ امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی، اٹلی تیسرے نمبر پر، چین پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر ہے۔