کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر، یورو اور پاونڈ کی طلب میں کمی کی وجہ سے غیر ملکی کرنسی کی قیمتوں میں کمی، ڈالر 30 پیسے، پاونڈ 70 پیسے اور یورو 1 روپے سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی مانگ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے باعث ڈالر، یورو اور پاونڈ کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 111 روپے 90 پیسے، یورو1 روپے کمی سے 137 روپے، اور پاونڈ 70 پیسے کمی سے 155 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے فاریکس ایکسچینج ڈیلر کو ڈالر کی 100 فیصد درآمدات کی اجازت کے باعث ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی مانگ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روپیہ مضبوط اور ڈالر، یورو اور پاونڈ کمزور ہوگئے ہیں۔