کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کی کمی سے 1320 ڈالر پر آگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب450اور386 روپے کی کمی ہوئی۔ جس سے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 56 ہزار 200 اور دس گرام سونے کی قیمت 48 ہزار 171 روپے رہ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے گھٹ کر790 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کی کمی سے 677.14 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔