اسلام آباد ( روزنامہ دنیا ) 10 ماہ میں 8384 ٹرک اور بسیں تیار، 8288 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک ملک میں 8384 ٹرک اور بسیں تیار جبکہ 8288 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 7196 یونٹ ٹرک و بسوں کی تیاری اور 7003 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں ہینو، نسان، ماسٹر اور اسوزو کے بس اور ٹرک شامل ہیں۔