گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں لڑکی کو تنگ کرنے کے الزام میں با اثرافراد نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پائپ برسائے اور چھترول کی گئی، برہنہ کر کے ویڈیو بھی بنالی گئی، چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، تتلے عالی کے علاقے رتہ گورائیہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، لڑکی کو تنگ کرنے کے الزام میں بااثر افراد خود ہی منصف بن گئے۔ نوجوان کو الٹا لٹا کر پلاسٹک کے پائپوں سے مارتے رہے، جوتے بھی برسائے گئے بعد میں برہنہ کر کے ویڈیو بھی بنائی گئی۔
نوجوان کے معافی مانگنے پر بھی جلادوں کا دل نہ پسیجا، دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد پولیس حکام بھی حرکت میں آگئے اور مقدمہ درج کر کے چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔