گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ شاہان جی ٹی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو گوجرانوالہ میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ مبینہ دہشتگرد کی شناخت آصف محمود عرف عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
مبینہ دہشتگرد کے قبضہ سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔