گجرات: (دنیا نیوز) پنجاب میں بڑھتے ہوئے تیزاب گردی کے واقعات، بنت حوا کی ایک اور بیٹی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
گجرات کے محلہ جٹووکل کی رہائشی 23 سالہ مہوش پر سروس موڑ کے قریب اس کے کزن نیئر نے دوست مجاہد کے ساتھ مل کر چہرے اور جسم پر تیزاب کی بوتل انڈیل دی۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
لڑکی کی والدہ اور بہن نے وزیراعلیٰ سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ورثاء کے مطابق ملزم مجاہد پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے، جبکہ مہوش کی ایک ہفتہ بعد منگنی تھی۔ مہوش کے انکار پر مجاہد نے تیزاب پھینکا۔ پولیس تھانہ سول لائن نے متاثرہ لڑکی مہوش کی بہن تصور کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم نئیر کو گجرات اور مرکزی ملزم مجاہد کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔