نواز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست، تھانہ ماڈل ٹائون کا وصول کرنے سے انکار

Last Updated On 14 May,2018 12:30 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ ماڈل ٹائون نے وصول کرنے سے انکار کر دیا جس پر درخواست گزار نے مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ ماڈل ٹائون نے وصول کرنے سے انکار کر دیا، سٹیزن پروٹیکشن کونسل ضلع گوجرانوالہ کے چیئرمین فرقان عزیز بٹ کی جانب سے نواز شریف کے ممبئی حملوں بارے متنازعہ بیان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں درخواست دی لیکن انہوں نے درخواست وصول کرنے سے نکار کر دیا، فرنٹ ڈیسک کے عملہ نے بھی یہ کہہ کر درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا کہ ان کے دائرے اختیار میں نہیں آتا کہ وہ سابق وزیر اعظم کے خلاف درخواست وصول کرسکیں۔

درخواست گزار نے ایس پی سٹی آفس میں رابطہ کیا۔ ایس پی آفس کا عملہ پہلے تو درخواست وصول سے انکاری رہا لیکن بعد میں درخواست تو لے لی لیکن وصول نہ دی۔ جس پر درخواست گزار احتجاج ایس پی آفس سے اٹھ کر عدالت چلا گیا۔ فرقان بٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے نوازشریف کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نواز شریف کے بیان سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے اس کے خلاف وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔