ورلڈ ٹور پر نکلا آسٹریلوی بائیکر گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار

Last Updated On 01 May,2018 05:46 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل کے ذریعے ورلڈ ٹور پر نکلنے والے آسٹریلین بائیکر میں سے ایک گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار، ٹرک کی ٹکر سے ٹانگ ٹوٹ گئی، ڈرائیور فرار ہو گیا۔

دنیا کی سیر پر نکلا آسٹریلوی بائیکر گوجرانوالہ میں راہوالی کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا، جس میں پال کوبا کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ آسٹریلوی بائیکر پال کوبا کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر ماری۔ موٹرسائیکل سوار کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔

چار آسٹریلین شہری موٹر سائیکل پر دنیا کی سیر کو نکلے ہیں، جن میں سے ایک حادثے کا شکار ہوا ہے۔