'نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی بکنگ بند کردی گئی'

Last Updated On 22 May,2018 04:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مقامی کار مینوفیکچرز نے نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی بکنگ بند کردی، یکم جولائی کے بعد ملنے والی گاڑیوں کی بکنگ بھی منسوخ کردی جائے گی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان فرق مزید بڑھا دیا، نئے مالی سال میں نئی گاڑی کی خریداری صرف فائلرز ہی کرسکیں گے۔ حکومتی اعلان کے بعد اب مختلف کارمینوفیکچرز نے بھی اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے کوئی بھی نئی گاڑی نان فائلرز کو فروخت نہیں جائے گی اور ان کی بکنگ بھی منسوخ کردی جائے۔

حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا مگر پاکستان کے دو بڑے کارمینوفیچکرز نے 22 مئی سے نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی بکنگ لینا بھی بند کردی ہے۔