اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس نئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ہوگا۔ اجلاس میں گردشی قرضوں اور پاور سیکٹر پر اس کے اثرات پر بات ہوگی، پی ایس او کی مالی حالات کا جائزہ اور گیس کی قیمت پر بھی بات ہوگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خریف میں ڈی اے پی کی فراہمی اور کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے نئے قوانین مرتب کرنے ہوں گے تاکہ ہر 5 سال کے بعد گردشی قرضوں کا مسئلہ دوبارہ نہ اٹھے۔ اس کے علاوہ بہتر زرعی پیداوار کے لیے کھاد کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔