نگران وزیرخزانہ کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

Published On 27 December,2023 06:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

اجلاس میں یوریا کھاد کی درآمد کیلئے وفاق کے حصے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، یوریا کھاد کی درآمد کیلئے وفاق اور صوبے 50، 50 فیصد شیئرنگ کریں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای او بی آئی کیلئے نظرثانی شدہ بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی، تاپی پراجیکٹ کیلئے کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اور سرمایہ کاری مراعات کی منظوری دی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوریا کھاد کی کھپت کیلئے نظرثانی شدہ ٹارگٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔