اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق صوبے اپنی ضرورت کے مطابق درآمدی یوریا کھاد کی لاگت برداشت کریں گے۔
اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری پر ازسر نو غور ہوگا، ای سی سی کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔