اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ کی سبکدوشی کے بعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کر دی گئیں۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی تحلیل، چینی سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا گیا۔
قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کو بھی تحلیل کر دیا گیا، کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز بھی تحلیل کر دی گئی۔
شہباز شریف بطور وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین تھے، وزیر اعظم چینی سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔
اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے چیئرمین تھے، اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کے چیئرمین تھے، بطور وزیر خزانہ وہ کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے چیئرمین بھی تھے۔