اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 4 کارڈیک سٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کر دی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی نے 13 ارب 20 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری مارٹگیج ریفائن کمپنی کیلئے دی گئی۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) May 8, 2023
وزارت خارجہ کیلئے 8 ارب 40 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ وزارت ہاؤسنگ کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سابق فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی۔