اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فنانس ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں قابل عمل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل، سوئی کمپنیوں کے ایم ڈیز اور سی ای اوز، فنانس اور پٹرولیم ڈویژن کے سینئر افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صوبوں میں گندم خریداری کی فی من قیمت کی منظوری دیدی
اجلاس میں توانائی کے شعبے میں جاری مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں خاص طور پر گیس کے شعبے میں کیش فلو کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرانے کے لیے قابل عمل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے پٹرولیم ڈویژن، سوئی کمپنیوں اور پی ایس او کے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنی لیکویڈیٹی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری کوششیں کریں۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) April 29, 2023
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے توانائی کے شعبے کے ریاستی اداروں کی لیکویڈیٹی اور کارکردگی کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔