اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی

Published On 26 June,2023 09:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 8 ارب، مردم شماری کے لیے 6 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کیلئے جانوروں کی برآمد پالیسی میں نرمی کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں ایف سی کے لیے ایک ارب 40 کروڑ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ جبکہ ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 6 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت اور ججز کی رہائش گاہوں کے لیے 6 کروڑ 95 لاکھ، ایوی ایشن کے لیے 22 کروڑ، پارلیمانی امور کے لیے 6 کروڑ 36 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔