اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کی برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ سے ورچوئل ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اینڈریو مچل نے یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ دنیا بھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، غیرقانونی انسانی سمگلنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کیلئے تجارتی سکیم بحال کر دی
وزیر خزانہ نے اینڈریومچل کو آئی ایم ایف مذاکرات پر پیشرفت بارے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے اینڈریو مچل کو معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے حالیہ بجٹ میں عوام کی سماجی اور معاشی بہتری کیلئے تجویز کیے گئے اقدامات بھی بتائے، اینڈریومچل نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل حمایت اور مدد کا یقین دلایا۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) June 20, 2023