اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے شرکت کی۔
اجلاس میں بزنس اور ٹیکنیکل اناملیز کمیٹیوں کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین ایف بی آر نے فنانس بل 2023ء میں اناملیز کا جائزہ لینے کیلئے یہ دو کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت قابل عمل تجاویز کو فنانس بل 2023ء میں شامل کرے گی۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) June 20, 2023