اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے زیر صدارت فنانس ڈویژن میں ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کی نگرانی کے لیے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
وفاقی وزیر ہوابازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے حکومتی افادیت ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے، آئی ایف سی کے نمائندوں اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران آئی ایف سی، ٹرانزیکشن ایڈوائزر نے کمیٹی کو ایک پریزنٹیشن دی جس میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے اور بہترین بین الاقوامی طریقوں سے مطابقت رکھنے کے لیے پہلے ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے آگے بڑھنے کے لیے مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں فیصلے کیے گئے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) June 26, 2023