جدہ :(دنیا نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب میں عمارت کا افتتاح کیا، جس میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی معززین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے دوران نئی عمارت کے احاطے میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور عمارت کے لان میں شجرکاری، فیتہ کاٹنے کے ساتھ تختی کی نقاب کشائی کی گئی جب کہ پاکستان و سعودی عرب کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) January 10, 2026
وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی خصوصیات کے متعلق ایک مختصر ویڈیو رپورٹ بھی پیش کی گئی، نائب وزیراعظم نے پاکستان قونصل جنرل کی کوششوں اور سعودی حکام کے تعاون کو سراہا۔
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مؤثر قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔



