اسلام آباد: (دنیا نیوز) قطر، یو اے ای، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے ہزاروں زندہ جانور برآمد کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔
خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے زندہ جانوروں کی برآمد پر عائد پابندی میں نرمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت خارجہ نے سمری منظور کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر کے شیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے 4 ہزار جانور، شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے 3500 جانور، شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے 2300 جانور، شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3 ہزار جانور برآمد کئے جائیں گے۔
یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے 2500 جانور، بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار جانور، کویت کے شیخ عبدالعزیز جبر الحامد الصباح کیلئے 450 جانور برآمد کئے جائیں گے، ان جانوروں میں بکریاں، بھیڑیں، اونٹ، گائے، بھینسیں اور بیل شامل ہیں۔