خاتون ٹک ٹاکر کی لاش ہسپتال چھوڑ کر جانیوالے ملزم گرفتار

Published On 26 June,2023 11:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جناح ہسپتال میں چند روز قبل لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال میں ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والے ملزم جبران کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم جبران کی ساتھی خاتون کی بھی شناخت ہوگئی ہے جبکہ اس گروپ کے دیگر افراد کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مرد اور ایک عورت جناح ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، جس کی شناخت ٹک ٹاکر عائشہ کے طور پر ہوئی تھی۔