دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

Published On 26 June,2023 06:27 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر جاگیرانی برادری کے دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے مابین شدید فائرنگ کے باعث پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی، واقعہ کچوبنڈی تھانہ کی حدود کے گاؤں بھورل جاگیرانی میں پیش آیا۔

جائے وقوعہ کے ارد گرد جاگیرانی گینگ کی کمین گاہیں ہیں، پولیس کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے، پولیس لاشیں تحویل میں نہیں لے سکی۔