کراچی : پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 26 June,2023 04:04 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔