اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گاؤں کے اوباش لڑکوں نے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود 24 جی ڈی میں پیش آیا جہاں گاؤں کے اوباش لڑکوں نے 17 سالہ لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
مقتولہ کے بھائی کے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے میری ہمشیرہ کو گھر سے اغواء کیا، زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو درخت کیساتھ لٹکا دیا۔
مقتولہ کی شناخت علینہ بی بی کے نام سے ہوئی، پولیس کے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔