منموہن سنگھ کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار ڈالا

Published On 24 June,2023 09:59 pm

پشاور: (دنیا نیوز) یکہ توت کے علاقہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں منموہن سنگھ کو گلدرہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

گزشتہ روز بھی ایک سکھ دکاندار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ بچ نکلا، 2 روز میں مسلسل سکھ کمیونٹی کو نشانہ بنانے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پشاور پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔