نارنگ منڈی: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر نارنگ منڈی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اقبال نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی اور بیٹے کو والد کی دوسری شادی پر رنج تھا ، بیٹے نے طیش میں آکر باپ اور سوتیلی ماں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئیں تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔