لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے نگران وزرا کے محکموں میں ردوبدل کر دیا گیا، وزرا کو نئے محکمے الاٹ کر دیئے گئے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کو انرجی، آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی اور زراعت کے محکمے سونپے گئے۔
ابراہیم مراد کو لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ، ٹرانسپورٹ اور مائنز اینڈ منرل کے محکمے تفویض کر دیئے گئے، بلال افضل کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، تحفظ ماحولیات، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے محکمے سونپ دیئے گئے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کے پاس سوشل ویلفیئر، سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے محکمے ہوں گے، جمال ناصر کو پرائمری ہیلتھ، محکمہ بہبود آبادی کے محکمے دیئے گئے.
منصور قادر کو ہائر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن ایم پی ڈی ڈی، سید اظفر علی ناصر کو اوقاف، ریونیو اتھارٹی، زکوٰۃ وعشر اور ہاؤسنگ کے محکمے الاٹ کئے گئے ہیں۔