لاہور: (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں قاری کی جنسی درندگی کا شکار ہونیوالا 8سالہ بچہ ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل قاری رضوان نے 8 سالہ ثمر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور جرم چھپانے کے لیے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا تھا ۔
بچے کے والد کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی جس میں بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا ثمر مدرسے میں زیرتعلیم تھا ، 7 جون کو ملزم قاری رضوان نے بچے کو درندگی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا جس سے اس کا دایاں بازو ٹوٹ گیا ، سفاک ملزم بچے کو چھت پر لے گیا اور اسے وہاں سے نیچے پھینک دیا جس سے اس کے دماغ میں شدید چوٹیں آئیں ۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو وارڈ میں 10 روز سے زیرعلاج تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکےملزم قاری رضوان کو گرفتار کرلیا، تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے ۔