نارنگ منڈی : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر نارنگ منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے18 سالہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ نارنگ منڈی کے علاقے رفیق آباد میں پیش آیا جہاں گھر میں ٹی وی دیکھتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بہن پر فائرنگ کردی ، ملزم زخمی حالت میں بہن کو ہسپتال لے گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی ۔
پولیس نے والد کی درخواست پر بیٹے ملزم نعمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔