پاکپتن : (دنیا نیوز ) جائیداد کے تنازع پر سسر، بیوی اور سالے کو قتل کرنے والا سفاک ملزم دریائے ستلج کے اندر سے گرفتار کرلیا ۔
ڈی پی او پاکپتن کے مطابق تہرے قتل کی واردات میں ملوث سفاک ملزم ظہیر بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزم نے شام گڑھ علاقہ تھانہ چکبیدی میں جائیداد کے تنازع پرسسر،بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔
ڈی پی او طارق ولایت کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تہرے قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے پولیس نے آج علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکپتن : داماد نے فائرنگ کرکے بیوی،سسرسمیت تین افراد کو قتل کردیا
ڈی پی او نے مزید کہا کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا حلیہ بھی تبدیل کر لیا تھا، پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔