سلمان آغا کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: پی سی بی

Published On 16 October,2025 09:32 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پی سی بی نے بھارتی میڈیا میں کپتان سلمان علی آغا کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان آغا ٹی ٹوینٹی کپتان برقرار رہیں گے ۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق بھارتی میڈیا کی پاکستانی ٹی20 کپتان بدلنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، سلمان آغا کپتان برقرار رہیں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سلمان علی آغا کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے کپتانی سے ہٹادیا جائے گا، سلمان علی آغا کی جگہ ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے کپتانی آل راونڈر شاداب خان کو سونپ دی جائے گی۔

رپورٹس میں یہ بھی من گھڑت دعویٰ کیا گیا کہ شاداب خان کو زیادہ دیر تک کپتانی سونپی جاسکتی ہے، شاداب خان ٹرائی نیشن سیریز سے قبل قائدِاعظم ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔