پنجاب : اپریل میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Published On 18 June,2023 03:42 pm

لاہور : (ویب ڈیسک ) پنجاب میں اپریل سے مئی کے دوران خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 580 سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے، راولپنڈی سے521، حافظ آباد سے 114، جھنگ سے 99 اور شیخو پورہ سے 72 کیسز سامنے آئے۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ قصور سے 56، سیالکوٹ سے 49 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خسرہ کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں 42 بچے خسرہ سے متاثر ہوئے۔

ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے مطابق 265 متاثرہ یوسیز میں 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے، مئی سے جولائی تک خسرہ کے زیادہ کیسز سامنے آتے ہیں۔