پاکپتن : (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ویگن آر کار پر اسلحہ سمگل کرنے والے دو سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے 6 عدد پسٹل، 1 عدد رائفل 44 بور اور 2500 گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔
پاکپتن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔